ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو : کاٹی پالیا میں نوجوان کے قتل کے بعد غیر اعلانیہ بند :بسوں پر پتھراؤ

منگلورو : کاٹی پالیا میں نوجوان کے قتل کے بعد غیر اعلانیہ بند :بسوں پر پتھراؤ

Wed, 03 Jan 2018 19:06:13    S.O. News Service

منگلورو:3/ جنوری (ایس اؤنیوز)دیپک راؤ قتل معاملے کی خبرپھیلتے ہی پورے علاقہ میں ماحول کشیدہ ہوگیا ۔ دکاندار اپنی دکانیں بند کرکے گھروں کی طرف لوٹتے ہوئے نظر آئے ، ایک طرح سے غیر اعلانیہ بند کا منظر سورتکل بازار میں دیکھا جاسکتاہے۔ اسی دوران شرپسندوں نے دو نجی بسوں پر پتھراؤ بھی کیا ہے۔

قتل کے بعد کاٹی پالیا، کرشناپور، چوکّبیٹو اور سورتکل بازار میں عوامی چہل پہل نہیں کے برابر ہے۔ شام ہوتے ہوتے سورتکل بازار کے دکانداروں نے اپنے طورپر دکانوں کو بند کرکے گھر لوٹنے لگے تو بعض مقامات پر دکانوں کو زبردستی بند کئے جانے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔قتل معاملے کی خبر پر کاٹی پالیا، چکبیٹو اور سورتکل علاقہ میں حالات کشدہ بتائے جارہےہیں اور خوف کاماحول ہےاور غیر اعلانیہ بند جیسا ہے۔کانا اور سورنجے میں شرپسندوں نے دو نجی بسوں پر پتھراؤ کئے جانےکی ذرائع نے خبردی ہے۔


Share: